پاکستان کا موبائل ڈیٹا چوری ہورہا ہے: ایڈورڈ سنوڈن

پاکستان کا موبائل ڈیٹا چوری ہورہا ہے: ایڈورڈ سنوڈن
پاکستان کا موبائل ڈیٹا چوری ہورہا ہے: ایڈورڈ سنوڈن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (ویب ڈیسک) امریکی قومی سلامتی کی ایجنسی کے سابق اہلکار ایڈورڈ سنوڈن نے انکشاف کیا ہے کہ امریکا کی قومی سلامتی ایجنسی این ایس اے پاکستان کا ٹیلیفون ڈیٹا چرارہی ہے، جبکہ چرائے گئے ڈیٹا کا تجزیہ کرکے مشتبہ افراد کو ڈرونز کے ذریعے نشانہ بنایا جارہا ہے۔ سابق امریکی جاسوس ایڈورڈ سنوڈن نے انکشاف کیا ہے کہ (این ایس اے) خفیہ پروگرام سکائی نیٹ کے ذریعے پاکستان کا موبائل فون ڈیٹا چراتی ہے۔ پھر اس کو پروگرام کے ذریعے تجزیہ کرکے مشتبہ دہشت گردوں کی نشاندہی کیلئے استعمال کیا جاتا ہے۔ امریکی اخبار م یں شائع ہونے والی سنوڈن کے خفیہ دستاویز کے مطابق سکائی نیٹ کی نشاندہی کے بعد ان مشتبہ افراد کو ڈرونز کے ذریعے نشانہ بنایا جاتا ہے۔