افریقی ملک گھانا میں ٹریفک حادثہ 53 ہلاک 23 زخمی

افریقی ملک گھانا میں ٹریفک حادثہ 53 ہلاک 23 زخمی
افریقی ملک گھانا میں ٹریفک حادثہ 53 ہلاک 23 زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ویب ڈیسک) افریقی ملک گھانا میں ہونے والے بس حادثے میں کم از کم 53 افرد ہلاک ہو گئے ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق حادثہ ملک کے شمالی حصے میں اس وقت پیش آیا جب مسافر وں سے بھری بس ایک سامان بردار ٹرک سے ٹکڑا گئی۔ حکام نے بتایا کہ زیادہ تر افراد موقع پر ہی ہلاک ہو گئے جبکہ 23 زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا جاچکا ہے ۔ خبر رساں ادارے کے حالیہ برسوں کے دوران اس حادثے کو ملک کا بدترین ٹریفک  حادثہ قرار دیا جارہا ہے۔ شمالی گھانا میں سڑکوں کی حالت میں اچھی نہیں ہے اور دیگر افریقی ممالک کی طرح یہاں بھی ٹریفک حادثوں کی شرح بہت زیادہ ہے۔ حادثے کے بعد فوری طورپر امدادی سرگرمیوں شروع کر دی گئیں اور مختلف امدادی ٹیموں نے زخمیوں کو ہسپتال پہنچایا۔ خبررساں ادارے کے مطابق اہل علاقہ نے سڑکوں کی حالت بہتر بنانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ انسانی جانوں کا ایسے حادثات میں ضائع ہونا معمولی بات نہیں اور حکومت کو اس کا نوٹس لینا چاہیے۔ زخمیوں کے مطابق حادثہ اس قدر شدید تھا کہ فوری طورپر انہیں کچھ سمجھ نہیں آئی۔ حادثے کے ذمے دار کا تعین کرنے کیلئے قانون نافذ کرنےوالے اداروں نے اپنی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ دریں اثناءزیر علاج زخمیوں کو طبی امداد کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق کچھ زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔