سپریم کورٹ کا پی ٹی سی ایل ملازمین کو سابقہ مراعات اور پنشن دینے کا حکم

سپریم کورٹ کا پی ٹی سی ایل ملازمین کو سابقہ مراعات اور پنشن دینے کا حکم
سپریم کورٹ کا پی ٹی سی ایل ملازمین کو سابقہ مراعات اور پنشن دینے کا حکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سپریم کورٹ نے پی ٹی سی ایل ملازمین کی سرکاری حیثیت کے خلاف اپیل خارج کرتے ہوئے سابقہ مراعات بحال کر دی ہے اور ملازمین کو پنشن اور مراعات دینے کا حکم دیدیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں پی ٹی سی ایل ملازمین کی سرکاری حیثیت سے متعلق سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل کی سماعت ہوئی۔ پی ٹی سی ایل کی جانب سے دائر کی گئی اپیل پر سماعت کے دوران جسٹس امیر مسلم ہانی نے ریمارکس دیئے کہ پی ٹی سی ایل نجکاری سے پہلے کے ملازمین کی حیثیت سرکاری ہے ، حکومت ریاست کے اداروں کو جس طرح چاہے فروخت کر دیتی، اپنی چیز ہوتی تو ایسے فروخت نہ کی جاتی۔ عدالت نے ملازمین کی سرکاری حیثیت کے خلاف اپیل خارج کرتے ہوئے ملازمین کی سابقہ مراعات بحال کر دی ہیں۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -