سونم کپور فلم’نیرجا‘ پاکستان میں ریلیز نہ ہونے پر مایوس ہوگئیں

سونم کپور فلم’نیرجا‘ پاکستان میں ریلیز نہ ہونے پر مایوس ہوگئیں
سونم کپور فلم’نیرجا‘ پاکستان میں ریلیز نہ ہونے پر مایوس ہوگئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) بالی ووڈاداکارہ سونم کپور اپنی آج ریلیز ہونیوالی فلم ’نیرجا‘ کی پاکستان میں نمائش کی اجازت نہ ملنے پر مایوس ہوگئیں ، فلم ایک فلائیٹ اٹینڈنٹ نیرجابھنوت کی کہانی پر مشتمل ہے جس نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے پرواز کے دوران کئی پاکستانی اور بھارتی مسافروں کی جان بچائی ۔
سونم کپور نے پاکستان کے فیصلے پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھاکہ ’اس جمعہ کو پاکستان میں فلم نیرجاریلیز نہ ہونے پر دل بہت دکھی ہوا، نیرجابھنوت کو اُنہوں نے ایوارڈ بھی دیا اور امید ہے کہ وہ اسے دوبارہ سیلوٹ کریں گے‘۔
سونم کپور کاکہناتھاکہ ’اس نے پاکستانی زندگیاں بچائیں اور میں یہ گارنٹی دیتی ہوں کہ پاکستان کو تاریک پہلو میں نہیں دکھایاگیا، مجھے نیرجا کی ریلیز پر امیداور دعائیں ہیں ، جب نیرجادنیا بھر میں ریلیز ہوگی تو لوگ دیکھیں گے کہ فلم کس حد تک فیئرہے اور امید ہے کہ اس کے نتیجے میں پاکستان میں بھی ریلیز کا حل نکل آئے گا‘۔
یادرہے کہ سونم کپور کی فلم ’نیرجا‘ آج 19فروری کو ریلیز کی جارہی ہے ۔

مزید :

تفریح -