پشاور اورلاہور ہائیکورٹ کانام تبدیلی کیس،عدالت نے ا ٹارنی جنرل اور ایڈووکیٹ جنرل پنجاب سے معاونت طلب کر لی

پشاور اورلاہور ہائیکورٹ کانام تبدیلی کیس،عدالت نے ا ٹارنی جنرل اور ایڈووکیٹ ...
پشاور اورلاہور ہائیکورٹ کانام تبدیلی کیس،عدالت نے ا ٹارنی جنرل اور ایڈووکیٹ جنرل پنجاب سے معاونت طلب کر لی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور ہائیکورٹ میں پشاور اور لاہور ہائیکورٹ کے نام تبدیل کرنے کی درخواست پر سماعت ہوئی جس میں عدالت نے معاونت کیلئے اٹارنی جنرل پاکستان اور ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو طلب کر تے ہوئے سماعت ملتوی کر دی ہے۔

میڈ یا رپورٹس کیمطابق درخواست گزار  جاوید رشید نے استدعا کی تھی کہ لاہور اور پشاور ہائیکورٹ کا نام تبدیل کر کے صوبے کے نام سے منسوب کیا جائے ۔ درخواست میں مزید موقف اختیار کیا گیا تھا کہ ملک میں دو ہائیکورٹس کے نام صوبوں کے نام سے منسوب ہیں تاہم لاہورہائیکورٹ کانام تبدیل کر کے پنجاب ہائیکورٹ جبکہ پشاورہائیکورٹ کا نام بھی تبدیل  کرکے خہبر پختونخواہ ہائی کورٹ کیاجائے ۔ درخواست گزار نے استدعا کی کہ صوبائی دارالحکومت میں ہائیکورٹس کے نام شہروں کے نام سے منصوب ہونے سے تاثر ملتا ہے کہ ہائیکورٹ صرف اسی شہر کے افراد کے مسائل کے لئے قائم کی گئی ہے نہ کہ پورے صوبے کیلئے لہذا لاہور  اور پشاور ہائیکورٹ کے نام تبدیل کئے جائیں۔

مزید :

لاہور -