پٹھان کوٹ مقدمہ بھارتی معلومات پر درج ہوا،باچا خان یونیورسٹی حملے پر دوسرے ممالک بھی سنجیدہ رویہ اپنائیں:رانا ثناء

پٹھان کوٹ مقدمہ بھارتی معلومات پر درج ہوا،باچا خان یونیورسٹی حملے پر دوسرے ...
پٹھان کوٹ مقدمہ بھارتی معلومات پر درج ہوا،باچا خان یونیورسٹی حملے پر دوسرے ممالک بھی سنجیدہ رویہ اپنائیں:رانا ثناء

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر قانون پنجاب رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ پاکستان کی سرزمین کو کسی ملک کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے ،پاکستان پٹھان کوٹ معاملے پر سنجیدہ ہے تاہم پٹھان کوٹ حملے کا مقدمہ بھارت کی جانب سے دی جانے والی ابتدائی رپورٹ پر درج کیا گیا ہے۔

لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر قانونکا کہناتھا کہ پٹھان کوٹ حملے کی تحقیقات جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کرے گی اس لیے بھارت کو شکوک و شبہات سے باہر نکلنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں غیر ریاستی عناصر کی تعداد بہت کم ہے ۔”پنجاب میں نان سٹیٹ ایکٹرز گنے چنے ہیں “کسی غیر ریاستی عناصر کو پاکستان کے امیج سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ رانا ثناءاللہ نے مزید کہا کہ حکومت پاکستان ،پاک فوج اور قوم دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہے تاہم اگربھارت اور افغانستان سمیت خطے کے دیگر ممالک بھی دہشتگردی کیخلاف ایک پیج پر آجائیں تو اس خطے میں دہشتگردی کا مکمل خاتمہ کیا جا سکتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے مقدمہ درج کرکے سنجیدگی کا مظاہر ہ کیا تاہم باچا خان یونیورسٹی حملے پر دوسرے ممالک بھی سنجیدہ رویہ اپنائیں۔ پٹھان کوٹ حملے کا مقدمہ پاکستان کیخلاف پراپگینڈا کرنے والوں کا منہ بند کر دے گا۔تحقیقاتی ٹیم کو اختیار ہو گا کہ معلومات پر تحقیقات کرے۔

مزید :

لاہور -