بم ڈسپوزل اسکواڈ نے وزیر باغ سے ملنے والے 2مارٹر گولے ناکارہ بنا دیے

بم ڈسپوزل اسکواڈ نے وزیر باغ سے ملنے والے 2مارٹر گولے ناکارہ بنا دیے
بم ڈسپوزل اسکواڈ نے وزیر باغ سے ملنے والے 2مارٹر گولے ناکارہ بنا دیے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) پشاور کے علاقہ وزیر باغ میں بم ڈسپوزل اسکواڈ نے گندے نالے سے دو مارٹر گولے برآمد کرنے کے بعد انہیں ناکارہ بنا دیا۔

میڈ یا رپورٹس کیمطابق وزیر باغ میں ایک گھر کے قریب گندے نالے میں دو مارٹر گولوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے پر بم ڈسپوزل اسکواڈ کا عملہ موقع پر پہنچ گیا اور دونوں مارٹر گولوں کو ناکارہ بنا دیا۔ اس موقع پر مقامی تھانہ کی پولیس بھی موجود تھی جس نے قریبی گھروں سے تفتیش بھی کی ۔

مزید :

پشاور -