پی ایس ایل: پلے آف راﺅنڈ کا پہلا میچ آج کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمے کے درمیان کھیلا جائے گا

پی ایس ایل: پلے آف راﺅنڈ کا پہلا میچ آج کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمے کے ...
پی ایس ایل: پلے آف راﺅنڈ کا پہلا میچ آج کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمے کے درمیان کھیلا جائے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

شارجہ (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) پہلا ایڈیشن کامیابی سمیٹنے کے بعد اب اپنے اختتامی مرحلے کی طرف گامزن ہے اور آج پلے آف راﺅنڈ کے افتتاحی میچ میں پشاور زلمے اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں قسمت آزمائی کریں گی۔ تفصیلات کے مطابق اس میچ میں فاتح ٹیم فائنل کیلئے کوالیفائی کرے گی جبکہ ہارنے والی ٹیم کو ایک اور موقع ملے گا جو 20فروری کے دوسرے پلے آف میچ کی فاتح (اسلام آباد یونائیٹڈ یا کراچی کنگز ) سے کھیلے گی اور اس میچ کی فاتح ٹیم فائنل کیلئے کوالیفائی کر جائے گی۔ پاکستان سپر لیگ کا فائنل 23فروری کو دبئی کرکٹ گراونڈ میں کھیلا جائے گا۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو کیون پیٹرسن، لیوک رائٹ، سرفراز احمد، احمد شہزاد، کمار سنگاکارا، نیتھن مکلم،عمر گل، محمد نواز، انور علی ، اعزاز چیمہ، ذوالفقار بابر،محمد نبی، اسد شفیق، چگنبورا،گرانٹ ایلیٹ سمیت دیگر اچھے کھلاڑیوں کی خدمات حاصل ہیںجبکہ پشاور زلمے کے پاس شاہد آفریدی، محمد حفیظ، ڈیرن سمی، تمیم اقبال، شان ٹیٹ، محمد اصغر، ڈیوڈ میلن، جم ایلن بائے، کامران اکمل، جنید خان،براڈ ہوج ، عبدالرحمان سمیت دیگر شہرہ آفاق کھلاڑی ہیں۔

مزید :

T20 World Cup -