عرب ملک میں پاکستانی شہری کی غیرملکی ایئرہوسٹس کیساتھ شرمناک حرکت ، سزا ہوگئی

عرب ملک میں پاکستانی شہری کی غیرملکی ایئرہوسٹس کیساتھ شرمناک حرکت ، سزا ...
عرب ملک میں پاکستانی شہری کی غیرملکی ایئرہوسٹس کیساتھ شرمناک حرکت ، سزا ہوگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی سٹی (مانیٹرنگ ڈیسک) ایک فلپائنی ایئرہوسٹس پر جنسی حملہ کرنے کا الزام ثابت ہونے پر پاکستانی پراپرٹی ایجنٹ کو تین ماہ قید کی سزا سنادی گئی تاہم ملزم نے الزامات کی تردید کی۔عدالت نے یہ بھی حکم دیاکہ قید کاٹنے کے بعد 25سالہ ملزم کو ڈی پورٹ کردیاجائے ۔
ریکارڈز کے مطابق اگست 2015ءمیں 31سالہ ایئرہوسٹس ای ایم کرائے پر ایک گھردیکھ رہی تھی اور اسی دوران ایک رئیل اسٹیٹ ویب سائٹ پر اسے ایک گھر پسند آیا اور فلیٹ دیکھنے کیلئے دیے گئے نمبر پر کال کی ۔ متاثرہ خاتون نے بتایاکہ 13اگست کو ملزم کیساتھ النہدا کے علاقے میںفلیٹ دیکھنے گئی اور فوری طورپر معاہدے پر دستخط کرنے بعد چیک بھی بروکر کے حوالے کردیا، فلیٹ دیکھنے کے بعد ملزم نے گھر چھوڑنے کی پیشکش کی جو فوری قبول کرلی گئی۔راستے میں نئے گھر میں فرنیچر کی منتقلی میں مدد دینے کی پیشکش بھی کردی گئی جو خاتون نے قبول کرلی ، پرانے فلیٹ پر پہنچنے کے بعد خاتون نے اسے فرنیچر دیکھنے اور منتقلی کیلئے اوسطاً خرچ پوچھنے کیلئے اندر آنے کی دعوت دی۔
درخواست گزار نے بتایاکہ دروازہ کھلا چھوڑ کر فلیٹ میں داخل ہوگئے ، ملزم نے بیڈروم دیکھا اور پیچھے ہٹتے ہوئے پوچھاکہ دروازہ کیوں کھلاچھوڑدیا؟ جس پر جواب دیاکہ دروازہ اس لیے کھلاچھوڑدیاکیونکہ ایک اجنبی شخص میرے گھر میں موجود ہے ۔ اس کے بعد ملزم نے اسے اعتماد میں لینے کی کوشش کی اور پھر بروکر نے پانی کا ایک کپ مانگا، جیسے ہی خاتون کچن کی طرف گئی تو اس نے پیچھاکیا،خاتون نے گلاس پکڑاتے ہوئے کہاکہ خود ہی بوتل سے لے لیں اور اس کے بعد ملزم نے خاتون سے بچوں کے بارے میں پوچھا۔
خاتون نے نفی میں جواب دیا تو ملزم نے حیران ہوکر کہاکہ یہ وجہ ہے ۔ خاتون کے استفسار پر ملزم نے اسے حاملہ ہونے میں مدد دینے کی پیشکش کردی جس پر خاتون نے ڈانٹ دیا اور دروازے کی طرف بڑھتے ہوئے ملزم کو فوری طورپر فلیٹ سے نکل جانے کی ہدایت کردی۔ اس ہدایت کے بعد ملزم نے خاتون کا پیچھا کیا اور کس کر کمر سے پکڑلیا اور خاموش رہنے کی ہدایت کی لیکن کچھ لوگوں کی آوازسنائی دینے کے بعد خاتون نے مدد کیلئے چلاناشروع کردیا جس کے بعد ملزم ڈر کر فلیٹ سے باہر چلاگیا۔
اس واقعے کے بعد خاتون نے تفصیلات اپنے شوہر کے سامنے بیان کیں اور پولیس کو شکایت درج کرانے سے قبل صورتحال سے ملزم کے کفیل کوآگاہ کیا، کفیل نے بھی اس واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایاکہ متاثرہ خاتون نے روتے ہوئے اسے کال کی تھی ۔
کفیل کاکہناتھاکہ ’میں نے متاثرہ خاتون کو بتایاکہ وہ پولیس کو شکایت درج کرانے کا حق رکھتی ہے اور جب کمپنی کے سٹاف کے سامنے ملزم سے اس ضمن میں بات کی تو اس نے انکار کردیا اور اس ضمن میں علیحدہ بات کرنے کی درخواست کردی لیکن یہ درخواست کفیل نے مسترد کردی‘۔

مزید :

جرم و انصاف -