شاہد کپور اور میرا راجپوت کے ہاں آنیوالا ہے ننھا مہمان

شاہد کپور اور میرا راجپوت کے ہاں آنیوالا ہے ننھا مہمان
شاہد کپور اور میرا راجپوت کے ہاں آنیوالا ہے ننھا مہمان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک)بالی ووڈ اداکار شاہد کپور اور میرا راجپوت کے ہاں آنیوالا ہے ننھا مہمان یعنی شاہد کپور باپ بننے والے ہیں ۔بھارتی ٹی وی’زی نیوز ‘کے مطابق شاہد کپور نے اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پر کچھ تصاویر پوسٹ کی ہیں جن میں انہوں نے ایک دوسرے کے لئے محبت کا اظہار کیا ہے۔ یہ بات زبان زد عام ہے کہ دونوں کو اپنی خوشی ظاہر کرنے کی وجہ مل گئی ہے۔شاہد کپور اور میرا راجپوت دونوں اپنے پہلے بچے کے انتظار میں ہیں تاہم اس کے بارے میں کوئی واضح تصدیق نہیں ہوئی ہے لیکن یہ بات اگر درست ہے تو شاہدکپور کے مداحوں کےلئے یہ سرپرائز ہو گا۔
واضح رہے کہ شاہد کپور نے گزشتہ برس جولائی میں میرا کے ساتھ شادی کی تھی جبکہ ممبئی میں شادی کے استقبالیے میں بالی ووڈ کی بڑی ہستیوں نے شرکت کی تھی ۔

مزید :

تفریح -