پنجاب میں اعلیٰ شخصیت کے فون پر راکٹوں سے بھری گاڑی چھوڑدی گئی: ڈاکٹرشاہدمسعود

پنجاب میں اعلیٰ شخصیت کے فون پر راکٹوں سے بھری گاڑی چھوڑدی گئی: ...
پنجاب میں اعلیٰ شخصیت کے فون پر راکٹوں سے بھری گاڑی چھوڑدی گئی: ڈاکٹرشاہدمسعود

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر صحافی ڈاکٹر شاہد مسعود اپنے انکشافات کی وجہ سے خاصی شہرت رکھتے ہیں اور اب اُنہوں نے دعویٰ کیاکہ تین روز قبل پنجاب میں پکڑی جانیوالی راکٹوں سے بھری گاڑی حکومت پنجاب کی اعلیٰ شخصیت کے ٹیلی فون پر چھوڑدی گئی تاہم مزید تفصیلات نہیں بتائیں ۔
نجی ٹی وی چینل پر اپنے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے ڈاکٹرشاہدمسعود نے کہاکہ پنجاب میں بھی اب چھاپے پڑنے ہیں ، گزشتہ 72گھنٹوں یادوتین روز قبل ایک راکٹ لانچرز سے بھری ایک گاڑی پکڑی گئی جو کسی کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے افراد کی تھی ، گاڑی پکڑے جانے کے بعد پنجاب حکومت کی ایک اعلیٰ شخصیت کا وہاں موجود ذمہ دارپولیس افسر کو فون آیاکہ یہ گاڑی چھوڑ دیں تاہم یہ واضح نہیں کیا کہ یہ گاڑی کس مقام پر پکڑی گئی اور کونسی شخصیت نے فون کیا۔

مزید :

اسلام آباد -