کپل شرما کیلئے نئی مشکل کھڑی ہو گئی ، کلرز ٹی وی نے ’سونی انٹرٹیمنٹ ‘کو چھ نکات پر عمل کرنے کی ہدایت کر دی

کپل شرما کیلئے نئی مشکل کھڑی ہو گئی ، کلرز ٹی وی نے ’سونی انٹرٹیمنٹ ‘کو چھ ...
کپل شرما کیلئے نئی مشکل کھڑی ہو گئی ، کلرز ٹی وی نے ’سونی انٹرٹیمنٹ ‘کو چھ نکات پر عمل کرنے کی ہدایت کر دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)کپل شرما کے مداحوں کیلئے ایک اور بری خبر آگئی ہے، نئے چینل پر شو شروع ہونے سے قبل ہی مشکل کھڑی ہوگئی۔’کامیڈی نائٹس ود کپل‘ مزاحیہ پروگرام ختم ہونے پر کپل شرماکے مداح مایوسی کا شکار ہو گئے تھے جبکہ کپل شرما نے مایوس مداحوں کو آگاہ کیا کہ وہ جلد کسی اور ٹی وی چینل سے اپنے مداحوں کو محظوظ کرینگے جس کے بعد مداحوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی تھی ۔
کپل شرما ’سونی انٹرٹیمنٹ ‘پر اپنے نئے شو کے ساتھ جلوہ نما ہو رہے ہیں تاہم افسوسناک خبر یہ ہے کہ اس شو کے شروع ہونے سے پہلے کلرز ٹی وی کی انتظامیہ نے سونی ٹی وی کو ایک نوٹس جاری کیا ہے جس میں انہوں نے کپل کے مزاحیہ شو سے متعلق سونی انٹرٹینمٹ کی انتظامیہ کو چھ نکات پر عمل کرنے کی ہدایت کی ہے ۔
کلرز انتظامیہ کے مطابق چھ چیزیں قطعی طور پر کپل شرما کے نئے شو کا حصہ نہیں ہونی چاہیے جو اس سے پہلے مزاحیہ شو کا لازمی اجزاءتھیں ۔ کلرز ٹی وی کا کہنا ہے کہ یہ چھ چیزیں کلرز ٹی وی پر آن ایئر شو کا حصہ تھیں لہذا کلرز ٹی وی اس شو میں استعمال ہوئی ہر چیز کے رائٹس رکھتی ہے ۔ واضح رہے کہ سونی ٹی وی کو جن چیزوں سے روکا گیا ہے ان میں پروگرام میں دادی، پلک ، گھتی ، بڑے ہونٹوں والی بیوی، بابا جی کاٹھلو اور شو کے سیٹ پر بکری شامل ہیں۔ اب یہ دیکھنا ہے کہ کپل ان چیزوں کے بغیر کیسے اپنے اداکاری کے جلوے دیکھا پاتے ہیں اور کیسے شائقین کو محظوظ کر سکیں گے ۔

مزید :

تفریح -