ادویات کی قیمتوں میں اضافہ سفاکیت، وزیر قومی صحت کو مستعفی ہو جانا چاہئے: تحریک انصاف

ادویات کی قیمتوں میں اضافہ سفاکیت، وزیر قومی صحت کو مستعفی ہو جانا چاہئے: ...
ادویات کی قیمتوں میں اضافہ سفاکیت، وزیر قومی صحت کو مستعفی ہو جانا چاہئے: تحریک انصاف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف نے ادویات کی قیمتوں میں اضافے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اسے سفاکیت قرار دیدیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کر کے سفاکیت کا مظاہرہ کیا گیا ہے۔ وزیر قومی صحت کو ناکامی تسلیم کرتے ہوئے مستعفی ہو جانا چاہئے لیکن وہ تو بہانے تراش رہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم اور ان کی کابینہ نے حکومت اور قوم کو مذاق بنا رکھا ہے، ادویات مہنگی کرنے والوں کا کڑا احتساب کیا جائے۔

مزید :

اسلام آباد -