گوجرانوالہ میں ڈور لگنے سے نوجوان زخمی ،شہباز شریف کا ڈی ایس پی اور ایس ایچ او کو معطل کرنے کا حکم

گوجرانوالہ میں ڈور لگنے سے نوجوان زخمی ،شہباز شریف کا ڈی ایس پی اور ایس ایچ ...
گوجرانوالہ میں ڈور لگنے سے نوجوان زخمی ،شہباز شریف کا ڈی ایس پی اور ایس ایچ او کو معطل کرنے کا حکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک ) وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے گوجرانوالہ میں پتنگ کی ڈو ر سے نوجوان کے زخمی ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ ڈی ایس پی اور ایس ایچ او کو معطل کر دیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق گوجرانولہ میں پتنگ کی ڈور گلے پر پھرنے سے موٹر سائیکل سوار زخمی ہو گیا ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او گوجرانوالہ سے رپورٹ طلب کر لی ہے جبکہ متعلقہ ڈی ایس پی اور ایس ایچ او کو فوری طور پر معطل کرنے کا حکم دیا ہے ۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ صوبے بھر میں پتنگ بازی پر پابندی عائد ہے لہذا کارروائی کی صورت میں بلا امتیاز کارروائی کی جائے ۔انہوں نے زخمی نوجوان کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی ۔

مزید :

لاہور -