واشنگٹن میں ایٹمی سیکیورٹی سربراہ کانفرنس کا انعقاد ،پاک بھارت وزرائے اعظم کی ملاقات متوقع

واشنگٹن میں ایٹمی سیکیورٹی سربراہ کانفرنس کا انعقاد ،پاک بھارت وزرائے اعظم ...
واشنگٹن میں ایٹمی سیکیورٹی سربراہ کانفرنس کا انعقاد ،پاک بھارت وزرائے اعظم کی ملاقات متوقع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف 31مارچ سے واشنگٹن میں ہونے والی دو روزہ ایٹمی سیکیورٹی سربراہ کانفرنس میں شرکت کریں گے ۔نجی نیوز چینل جیو نیوز کے مطابق ایٹمی سیکیورٹی سربراہ کانفرنس میں پاک بھارت وزرائے اعظم شرکت کریں گے ،کانفرنس کی سائیڈ لائنز پر پاک بھارت وزرائے اعظم کی ملاقات کا بھی امکان ہے ۔امریکہ میں ہونے والی ایٹمی سیکیورٹی سربراہ کانفرنس کا انعقاد 31مارچ اور یکم اپریل کو واشنگٹن میں ہو گا جس میں امریکی صدر کی دعوت پر پاک بھارت وزرائے اعظم شرکت کریں گے ۔دوسری جانب ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ واشنگٹن میں پاک بھارت وزرائے اعظم کی ملاقات کی تجویز فی الحال زیر غور نہیں ہے ۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -