شرقپور روڈ پر مقابلے میں ہلاک ہونے والے دو دہشت گردوں کی شناخت ہو گئی ،پانچ دہشت گردوں کو شناخت نہ ہونے پر شیخو پورہ میں دفنا دیا گیا

شرقپور روڈ پر مقابلے میں ہلاک ہونے والے دو دہشت گردوں کی شناخت ہو گئی ،پانچ ...
شرقپور روڈ پر مقابلے میں ہلاک ہونے والے دو دہشت گردوں کی شناخت ہو گئی ،پانچ دہشت گردوں کو شناخت نہ ہونے پر شیخو پورہ میں دفنا دیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (مانیٹر نگ ڈیسک )چند روز قبل شرقپور روڈ پر سی ٹی ڈی کی کارروائی میں ہلاک ہونے والے لشکرجھنگوی اور تحریک طالبان پاکستان کے سات دہشت گردو ں میں سے دو کی شناخت ہو گئی جبکہ پانچ دہشت گردوں کو شناخت نہ ہونے پر شیخو پورہ میں دفنا دیا گیا ۔سی ٹی ڈی حکام کے مطابق مقابلے میں ہلاک ہونے والے سات دہشت گردوں میں سے دو کی شناخت ہوئی ہے جن میں ایک دہشت گرد کا نام ندیم عباس جبکہ دوسرے کی شناخت محمد اویس کے نام سے ہوئی ہے ۔ندیم عباس کا تعلق جھنگ سے ہے جبکہ محمد اویس اٹک کا رہنے والا ہے ۔پولیس نے دونوں دہشت گردوں کے لاشیں ورثا کے حوالے کردیں جبکہ جن پانچ دہشت گردوں کی شناخت نہ ہو سکی انہیں شیخو پورہ میں ہی دفنا دیا گیا ۔

مزید :

شیخوپورہ -