وزیر اعلیٰ سندھ نے تھر میں اچانک مدرسے بننے کا نوٹس لے کر رپورٹ طلب کرلی

وزیر اعلیٰ سندھ نے تھر میں اچانک مدرسے بننے کا نوٹس لے کر رپورٹ طلب کرلی
وزیر اعلیٰ سندھ نے تھر میں اچانک مدرسے بننے کا نوٹس لے کر رپورٹ طلب کرلی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے تھر میں اچانک مدرسے بننے کا نوٹس لے کر رپورٹ طلب کر لی ہے ۔ وزیر اعلیٰ سندھ کی زیر صدار ت تعلیمی اداروں کی سیکیورٹی سے متعلق اجلاس ہوا جس میں کمشنر کراچی ،ایڈ یشنل آئی جی سندھ ،ڈی جی رینجرز ،نثار کھوڑو ،مولا بخش چانڈیو اور سیکریٹری داخلہ نے شرکت کی ۔اجلاس میں تعلیمی اداروں کی سیکیورٹی سے متعلق فیصلوں پر عملد ر آمد کا جائزہ لیا گیا ۔اس موقع پر قائم علی شاہ نے تھر میں اچانک مدرسے بننے کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی ۔انہوں نے ہدایت کی کہ سکولوں پر ریزرو پولیس لگائی جائے ،سکولوں اور تھانوں کے درمیان الارم کال سسٹم فعال کیا جائے اور سکولوں کے اطراف میں پولیس کی پیٹرولنگ بڑھائی جائے ۔اس موقع پر سندھ پنجاب اور سندھ بلوچستان کے سرحدی علاقے پر چوکیا ں بڑھانے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سیکیورٹی قوائد پر عملدرآمد نہ کرنے والے سکولوں کے خلاف کارروائی ہو گی ۔

مزید :

کراچی -