پروٹیز فاسٹ باولر ڈیل سٹین شارک مچھلی کے وار سے بال بال بچ گئے

پروٹیز فاسٹ باولر ڈیل سٹین شارک مچھلی کے وار سے بال بال بچ گئے
پروٹیز فاسٹ باولر ڈیل سٹین شارک مچھلی کے وار سے بال بال بچ گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جوہانسبرگ(نیوز ڈیسک) جنوبی افریقہ کے انجرڈ فاسٹ باولر ڈیل سٹین اس وقت بال بال بچ گئے جب پانی کے اندر موجود پروٹیز پیسر کے پنجرے پر اس سفید شارک نے حملہ کر دیا جس کے ساتھ تیرنے کا جنون انہیں سوار تھا۔
دنیا نیوز کے مطابق انہوں نے اس موقع کی جو ویڈیوز انسٹاگرام پر شیئر کی ہیں ان میں ان کے ساتھی کی پانی کے اندر ہونے کے باوجود دلخراش چیخ بھی سنی جا سکتی ہے جو اس سفید شارک کو دیکھ کر خوفزدہ ہو گیا تھا۔ اس واقعے نے پنجرے میں موجود تمام افراد کو بری طرح خوفزدہ کر دیا جو فوری اپنی بوٹ میں منتقل ہو گئے۔ ڈیل سٹین بھی اس واقعہ سے بری طرح گھبرا گئے لیکن انہوں نے اپنی گھبراہٹ ظاہر نہ کی۔

مزید :

کھیل -