عائشہ ممتاز کا گارڈن ٹاون کے شادی ہال پر چھاپہ، ناقص کھانے پر برہم، ہال سیل کرانے کیلئے بیٹھ گئیں

عائشہ ممتاز کا گارڈن ٹاون کے شادی ہال پر چھاپہ، ناقص کھانے پر برہم، ہال سیل ...
عائشہ ممتاز کا گارڈن ٹاون کے شادی ہال پر چھاپہ، ناقص کھانے پر برہم، ہال سیل کرانے کیلئے بیٹھ گئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ڈائریکٹرآپریشن عائشہ ممتاز نے لاہور کے علاقہ گارڈن ٹاون میں ایک شادی ہال پر چھاپہ مار کر باراتیوں کو ناقص کھانادینے اور صفائی کے ناقص انتظامات پر ایک شادی ہال کو سیل کرنے کا حکم دیدیا۔
جیو نیوز کے مطابق جب وہاں چھاپہ مارا گیا تو ہال میں صفائی کی حالت انتہائی خراب تھی اور باراتیوں کو کل کی تقریب کا بچا ہوا کھانا تقسیم کیا جا رہا تھا۔ ہال میں چھاپے کے وقت مہندی کی ایک اور بارات کی تین تقاریب ہو رہی تھیں۔عائشہ ممتاز نے ہال کو سیل کرنے کا حکم دیا لیکن ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ اس وقت چار تقریبات چل رہی ہیں اس لئے ان کو خراب نہیں ہونے دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ جب تقریبات ختم ہو جائیں تو ہال کو سیل کر دیا جائے۔ میں اس وقت تک ہال میں ہی بیٹھی ہوں ۔ وہ اس وقت تک ہال میں بیٹھی رہیں جب تک تمام تقاریب ختم نہ ہو گئیں۔ عائشہ ممتاز نے وہاں کوجود تمام مہمانوں کو کھانے دینے سے منع کیا اور کہا کہ یہ ناقص کھانا ہے کسی کو نہ دیا جائے۔