وہ آدمی جس نے 5 روپے سے متحدہ عرب امارات میں 25 ارب روپے کی کمپنی بناڈالی، نوجوانوں کیلئے سبق آموز کہانی

وہ آدمی جس نے 5 روپے سے متحدہ عرب امارات میں 25 ارب روپے کی کمپنی بناڈالی، ...
وہ آدمی جس نے 5 روپے سے متحدہ عرب امارات میں 25 ارب روپے کی کمپنی بناڈالی، نوجوانوں کیلئے سبق آموز کہانی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی شہری ڈاکٹر رام بخشانی آج سے 60سال قبل متحدہ عرب امارات آیا تھا، اس وقت اس کی جیب میں صرف 5روپے تھے اور آج وہ 25ارب روپے کی کمپنی کا مالک ہے۔ خلیج ٹائمز نے ڈاکٹر رام کی کامیابی کی کہانی اپنی ایک رپورٹ میں بیان کی ہے جو نوجوانوں کے لیے انتہائی سبق آموز ہے۔گزشتہ دنوں ڈاکٹر رام کی خودنوشت کی تقریب رونمائی ہوئی۔ اس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر رام نے آج سے 60سال قبل اور آج کے متحدہ عرب امارات کے متعلق بہت سے باتیں بیان کیں کہ 6دہائیاں قبل یہاں زندگی کتنی مختلف تھی اور کیسے اتنی جلدی یہ ملک پوری دنیا کے کاروبار کا مرکز بن گیا۔

مزید جانئے: دنیا کا وہ شہر جہاں آج واقعی آسمان سے اصلی ہیروں کی بارش ہوگی، ایسا کیسے ممکن ہے؟ جان کر آپ کا بھی دل کرے گا کہ فوری پہنچ جائیں
ڈاکٹر رام کا کہنا تھا کہ ”اگر ہم 1950ءمیں امارات کے لوگوں کو بتاتے کہ یہ اتنی ترقی کرے گا تو وہ ہم پر ہنس دیتے۔ میں18نومبر 1959ءکو کشتی پر پانچ دن کا سفر کرکے بھارت سے متحدہ عرب امارات پہنچا تھا اور اس وقت میرے پاس صرف پانچ روپے تھے۔ یہاںمجھے جو پہلی تنخواہ ملی وہ 125روپے تھی لیکن یہ رقم اس دور کے لحاظ سے کچھ کم بھی نہ تھی۔پھر میں نے ایک کمپنی کی بنیاد رکھی جو آج آئی ٹی ایل گروپ کی شکل اختیار کر چکی ہے۔ میری تمام تر کامیابی کا دارومدار عرب امارات کے لوگوں کے اعتبار ، دوستی اور تعاون پر ہے جنہوں نے اس کمپنی کی بنیاد رکھنے اور اس کے کامیاب ہونے میں ہر قدم پر میری معاونت کی۔“ڈاکٹر رام بخشانی نے نوجوان کاروباری افراد کو نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ ”نیا کاروبار شروع کرنے والوں کومنافع کے لالچ میں پڑنے کی بجائے جذبے سے کام کرنا چاہیے۔ نوجوانوں کو بھاری بھرکم تنخواہوں کی طرف نہیں دیکھنا چاہیے، جو لوگ ایسے لالچ میں پڑ جاتے ہیں وہ زندگی میں ناکام رہتے ہیں۔ نوجوانوں کو کچھ ایسا کام کرنا چاہیے جس سے وہ لطف اندوز ہوں۔“خلیج ٹائمز کے مطابق آئی ٹی ایل گروپ دبئی کی ان چند پرانی کمپنیوں میں سے ایک ہے جنہوں نے آج کے جدید دبئی کی تشکیل میں اہم کردار ادا کیا۔آج ڈاکٹررام بخشانی عرب دنیا میں چوٹی کے بھارتی لیڈروں میں شمار ہوتے ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -