شعیب ملک نے کراچی کنگز کی کپتانی سے دستبردار ہو کر قیادت روی بوپارا کو سونپ دی

شعیب ملک نے کراچی کنگز کی کپتانی سے دستبردار ہو کر قیادت روی بوپارا کو سونپ ...
شعیب ملک نے کراچی کنگز کی کپتانی سے دستبردار ہو کر قیادت روی بوپارا کو سونپ دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

شعیب ملک نے کراچی کنگز کی کپتانی سے دستبردار ہو کر قیادت روی بوپارا کو سونپ دی
دبئی (مانیٹر نگ ڈیسک )پاکستانی بلے باز شعیب ملک نے کراچی کنگز کی کپتانی چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا ،ان کا کہنا ہے میں کراچی کنگز کی قیادت چھوڑ کر کھیلنا چاہتا ہوں اور اب روی بوپارا کراچی کنگز کی قیادت کریں گے ۔ان کاکہنا ہے کہ روی بو پارا کے بیان کو توڑ مروڑ کے پیش کیا گیا ہے ۔نجی نیوز چینل اے آر وائی نیوز سے بات کرتے ہوئے شعیب ملک نے کہا کہ پی ایس ایل کا پہلا سال تھا ،اس لیے ہمارے سے کچھ غلطیاں ہوئی ہیں ،کراچی کنگز کو فتح دلانے کی بھر پور کوشش کی جس کے نتیجے میں کراچی کنگز نے کئی کانٹے دار میچز کھیلے ،گیم میں ہار جیت ہوتی رہتی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ کراچی کنگز کے کپتان کی حیثیت سے گیم پر توجہ نہیں دے پا رہا اس لیے کپتانی چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے ۔شعیب ملک نے کہا کہ میرے لیے انفرادی پرفارمنس سے زیادہ ٹیم کی جیت اہمیت رکھتی ہے ،کراچی کنگز میں کھلاڑی کی حیثیت سے کھیل کر فتح دلانے کی بھر پور کوشش کروں گا ۔ان کا کہنا تھا کہ کل کے میچ روی بوپارا کپتان ہونگے ۔انہوں نے کہا کہ کراچی کنگز پلے آف میں آگئی ہے جو کہ بڑی کامیابی ہے ،اب ہمارے پاس موقع ہے جسے ہم ضائع نہیں کرنا چاہتے ، امید ہے کھلاڑی کی حیثیت سے کھیل کر اچھا کھیل پیش کرو ں گا۔
بعد ازاں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شعیب ملک نے کہا کہ روی بوپارا نے جو کہا وہ ان کے ذاتی خیالات تھے ،روی بوپارا کے بیان کو توڑمروڑ پیش کیا گیا ۔شعیب ملک نے کہا کہ روی بوپارا کی مہربانی ہے کہ انہوں نے کراچی کنگز کی کپتانی قبول کی ،نیا کپتان آئے گا تو نئی امیدیں جاگیں گی ۔ان کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل ایک بڑا پلیٹ فارم ہے ،میرا مقصد کراچی کنگز کی فتح ہے ،اگر ٹیم جیتے گی تو زیادہ خوشی ہو گی ۔