ہائی کورٹ :نیب پر تنقید ،وزیراعظم کا نام حذف کرنے کے لئے درخواست میں ترمیم کی اجازت دے دی گئی

ہائی کورٹ :نیب پر تنقید ،وزیراعظم کا نام حذف کرنے کے لئے درخواست میں ترمیم کی ...
ہائی کورٹ :نیب پر تنقید ،وزیراعظم کا نام حذف کرنے کے لئے درخواست میں ترمیم کی اجازت دے دی گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگارخصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے وزیراعظم نواز شریف کے نیب پر تنقیدی بیان کے خلاف درخواست سے نواز شریف کا نام حذف کرنے کے لئے ترمیم کرنے کی اجازت دے دی ۔جسٹس شاہد وحید نے گوہر نواز سندھو ایڈووکیٹ کی اعتراض کے ساتھ پیش کی گئی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ رجسٹرار آفس نے وزیراعظم کو نام کے ساتھ فریق بنانے پر اعتراض لگایا ہے، درخواست گزار وکیل گوہر نواز سندھو نے استدعا کی کہ انہیں درخواست میں سے وزیر اعظم کا نام حذف کرنے کے ترمیم کی اجازت دی جائے جس پر جسٹس شاہد وحید نے درخواست میں ترمیم کرنے کی اجازت دے دی، درخواست میں کہا گیا کہ نیب ملک بھر میں کرپشن کے خلاف سرگرم ہے لیکن وزیر اعظم نے نیب کے بارے جو بیان دیا ہے وہ نیب کے ادارے پر دباو ڈالنے کے مترادف ہے، نیب ایک آزاد اور خودمختار ادارہے، یہ وزیراعظم کے ماتحت نہیں اس طرح وزیر اعظم نواز شریف نے نیب کے بارے میں بیان دے کر نیب میں زیر سماعت مقدمات میں مداخلت کی ہے، درخواست میں استدعا کی گئی کہ وزیراعظم کو نیب کے معاملات میں مداخلت سے روکا جائے۔

مزید :

لاہور -