وزیراعظم نے29 فروری کو مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس طلب کر لیا

وزیراعظم نے29 فروری کو مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس طلب کر لیا
وزیراعظم نے29 فروری کو مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس طلب کر لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم نے29 فروری کو مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس طلب کر لیا۔وزیراعظم نواز شریف اس اجلاس کی صدارت کریںگے۔
’’جیو نیوز ‘‘کے مطابق اجلاس میں این ایف سی ایوارڈ، بجلی کے واجبات اوردیگر امور زیر غور آئیں گے۔اجلاس میں چاروں وزرا ئے اعلیٰ ،کونسل کے ارکان اور وفاقی وزرا شرکت کریں گے۔ یاد رہے کہ مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس کو نہ بلانے پر اپوزیشن کی طرف سے شدید تنقید ہو رہی تھی۔جبکہ اس پرچیئرمین سینٹ نے بھی گزشتہ دنوں رولنگ جاری کی تھی، جوکام کرگئی اورباالآخروزیراعظم نے اجلاس طلب کرلیا۔