سامارو میں پریمی جوڑا کاری قرار،10لاکھ روپے جرمانہ

سامارو میں پریمی جوڑا کاری قرار،10لاکھ روپے جرمانہ
 سامارو میں پریمی جوڑا کاری قرار،10لاکھ روپے جرمانہ

  

عمر کوٹ (ویب ڈیسک)پریمی جوڑا کاری قرار،10لاکھ روپے جرمانہ عائد ، پریمی جوڑے کا تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق سامارو کے علاقے بودرفارم کے رہائشی پریمی جوڑے سکینہ شیخ اور گل محمد خاصخیلی کو بااثر وڈیروں نے پسند کی شادی کرنے پر کاری قرار دیتے ہوئے 10لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کردیا ،پریمی جوڑے نے سامارو پریس کلب پہنچ کر صحافیوں کے سامنے روتے ہوئے بتایا کہ ہمیں پسند کی شادی کرنے پر علاقے کے بااثر وڈیروں نے کاری قرار دیتے ہوئے 10لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے .

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

اس موقع پر پسند کی شادی کرنے والی سکینہ شیخ نے بتایا کہ ایک ماہ قبل ہندو مذہب تبدیل کرکے مسلمان ہوکر گل محمد خاصخیلی سے پسند کی شادی کی ، جس کی بنا پر میرے رشتے داروں اور بھٹ بھائٹی کے بااثر وڈیروں رئیس امیر علی مری،عرفان مری اورنعمان مری ہماری جان کے دشمن بن گئے ہیں،میرے شوہر سے 10لاکھ روپے طلب کررہے ہیں ،نہ دینے کی صورت میں جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں،ہم لوگ دربدر کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں،انہوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ بااثر افراد کے خلاف کارروائی کرکے تحفظ فراہم کیا جائے۔

مزید :

عمرکوٹ -