پی آئی اے آج اپنی پریمیئر سروس کا آغاز کر ے گا: مریم نواز شریف

پی آئی اے آج اپنی پریمیئر سروس کا آغاز کر ے گا: مریم نواز شریف
 پی آئی اے آج اپنی پریمیئر سروس کا آغاز کر ے گا: مریم نواز شریف

  

کراچی (ویب ڈیسک) وزیراعظم نواز شریف کی صاجزادی مریم نواز نے ٹوئٹر پر ٹوئیٹ میں کہا ہے کہ پی آئی اے کی نئی پریمیئر سروس اتوار 14 اگست کو شروع ہو رہی ہے ۔ ٹوئیٹ میں مریم نواز نے نئی سروس کیلئے استعمال ہونے والے ائیربس 330 طیاروں کی تصاویر بھی جاری کی ہیں اور اپنی ٹوئیٹ کیلئے برینڈ نواز شریف کا ہیش ٹیگ استعمال کیا ہے ۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ اس سروس کا افتتاح وزیراعظم نواز شریف کریں گے اور یہ سروس اسلام آباد سے لندن کیلئے اپنی پروازوں کا آغاز کرے گی ۔ طیارے ویٹ لیز پر سری لنکا سے حاصل کیے گئے ہیں اور انہیں سری لنکن عملہ ہی استعمال کرے گا۔ ایئر بس 330 طیارہ ایک دن میں 11 گھنٹے پرواز کرے گا جبکہ روزانہ پی آئی اے کو اس کا 88 ہزار ڈالر فی طیارہ کرایہ ادا کرنا پڑے گا طیاروں کو نئے لوگوں کے ساتھ رنگ کیا گیا ہے ۔

مزید :

کراچی -