امریکی جوڑا پاکستان کے مثبت پہلوﺅں پر ڈاکومنٹری بنانے لاہورپہنچ گیا

امریکی جوڑا پاکستان کے مثبت پہلوﺅں پر ڈاکومنٹری بنانے لاہورپہنچ گیا
امریکی جوڑا پاکستان کے مثبت پہلوﺅں پر ڈاکومنٹری بنانے لاہورپہنچ گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)ایک امریکی جوڑا جو کہ ان دنوں پوری دنیا کے امن مشن پر نکلا ہوا ہے لاہور پہنچ گیا ہے نے پاکستان کے روشن پہلوﺅں پر ڈاکومنٹری بنانے کا اعلان کیا ہے۔دنیا نیوز کے مطابق امریکی جوڑے نے نا صرف لاہور کی تاریخی جگہوں کا دورہ کیا بلکہ اندرون لاہور کی تنگ گلیوں کا بھی دورہ کیا۔جوڑے کا مقصد سیاحت کے فروغ کیساتھ ساتھ پاکستان کے مثبت پہلوﺅں کو اجاگر کرنا ہے۔امریکی جوڑے کا کہنا تھا کہ پاکستان کے بارے جتنی بھی غلط فہمیاں پھیلائی گئیں ہیں اور مغربی ممالک کی نفرتیں ہیں پاکستان اس سے بالکل ہے۔ امریکی ایک امن تنظیم بھی چلارہے ہیں اور وہ وزیراعظم سے ملاقات بھی کریں گے۔ امریکی جوڑے نے اپنے پاکستانی مہمانوں کے ساتھ کچھ وقت گزارہ اور ان میں سے ایک کی سالگرہ بھی منائی۔مہمان جوڑا ایشیاءکے تین ملکو ں کا دورہ بھی کرچکا ہے اور اب انہوں نے ایک ڈاکومنٹری فلم بنانے کا اعلان کیا ہے۔

تصاویر بشکریہ دنیا نیوز:

مزید :

لاہور -