’میں اپنی پر دادی کا جوڑا اپنی شادی پر پہننا چاہتی تھی، 146 سال پرانا یہ لباس دھوبی کو دیا تو اس نے دھونے کی بجائے۔۔۔‘ نوجوان دلہن کے منصوبے دھوبی نے خاک میں ملادئیے، ایساکام کردیا کہ اب پوری دنیا سے مدد مانگنے پر مجبور ہوگئی

’میں اپنی پر دادی کا جوڑا اپنی شادی پر پہننا چاہتی تھی، 146 سال پرانا یہ لباس ...
’میں اپنی پر دادی کا جوڑا اپنی شادی پر پہننا چاہتی تھی، 146 سال پرانا یہ لباس دھوبی کو دیا تو اس نے دھونے کی بجائے۔۔۔‘ نوجوان دلہن کے منصوبے دھوبی نے خاک میں ملادئیے، ایساکام کردیا کہ اب پوری دنیا سے مدد مانگنے پر مجبور ہوگئی

  

ایڈنبرا(مانیٹرنگ ڈیسک) سکاٹ لینڈ میں ایک لڑکی شادی پر اپنی پردادی کا 146سال پرانا عروسی جوڑا پہننا چاہتی تھی۔ اس نے یہ لباس دھونے کے لیے ڈرائی کلینر کو دیا لیکن ڈرائی کلینر والوں نے ایسا کام کر دیا کہ اب وہ پوری دنیا سے مدد مانگتی پھر رہی ہے۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق ہیڈنگٹن کی رہائشی 29سالہ ٹیس نیوال کو اپنے گھر کے بالاخانے میں دادی کے سامان سے ایک قدیم عروسی جوڑا ملا جو اب بھی بہترین حالت میں تھا۔ یہ جوڑا 1870ءمیں اس کی پردادی نے اپنی شادی پر پہنا تھا۔ ٹیس نیوال کی خواہش تھی کہ وہ بھی یہی جوڑا اپنی شادی پر پہنے چنانچہ اس نے دھلوانے کے لیے معروف ڈرائی کلینر کو دے دیا لیکن جب واپس لینے گئی اور رسید دکھائی تو انہوں نے اسے بتایا کہ اس نمبر کا کوئی جوڑا ان کے پاس نہیں ہے۔

اس لڑکی کو ایک شرمناک پیغام پاکستانی لڑکے کی زندگی کی سب سے بڑی غلطی بن گیا،ایسا کام ہو گیا کہ جان کر تمام نوجوان توبہ کرلیں

رپورٹ کے مطابق ٹیس نیوال ڈرائی کلینر والوں کا یہ جواب سن کر ششدر رہ گئی، کافی بحث کے بعد بھی جب کچھ حاصل نہ ہوا تو وہ دل گرفتگی کے ساتھ واپس آ گئی۔ اب اس نے فیس بک پر ایک پوسٹ کی ہے جس میں اس نے خدشے کا اظہار کیا ہے کہ ڈرائی کلینر والوں نے اس کا لباس فروخت کر دیا ہے۔ اس نے اس لباس کے ساتھ اپنی تصاویر بھی پوسٹ کی ہیں اور صارفین سے درخواست کی ہے کہ جو کوئی یہ لباس کہیں دیکھے اسے مطلع کرے۔ پوسٹ میں اس نے لکھا ہے کہ ”میں جانتی ہوں کہ دنیا میں اور بھی اس سے بڑے مسائل موجود ہیں لیکن میرے لیے میری پردادی کی یہ میراث بہت اہم ہے۔ برائے مہربانی اس پوسٹ کو جتنا پھیلا سکتے ہو پھیلاﺅ اور یہ لباس تلاش کرنے میں میری مدد کرو۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -