65 روپے کی چوری کرکے خاتون کی قسمت ہی کھل گئی، اس کی وجہ سے 46 لاکھ روپے کی مالک بن گئی، یہ کیسے ممکن ہے؟ جان کر آپ بھی کہیں گے قسمت ہو تو ایسی

65 روپے کی چوری کرکے خاتون کی قسمت ہی کھل گئی، اس کی وجہ سے 46 لاکھ روپے کی مالک ...
65 روپے کی چوری کرکے خاتون کی قسمت ہی کھل گئی، اس کی وجہ سے 46 لاکھ روپے کی مالک بن گئی، یہ کیسے ممکن ہے؟ جان کر آپ بھی کہیں گے قسمت ہو تو ایسی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اوٹاوا(مانیٹرنگ ڈیسک) کینیڈا میں ایک خاتون نے 65روپے کی چوری کی لیکن اس چوری کی وجہ سے لاکھوں روپے کی مالک بن گئی۔ برطانوی اخبار دی میٹرو کی رپورٹ کے مطابق 55سالہ بھارتی خاتون اوشا رام کینیڈین شہر وینکوور میں فاسٹ فوڈ چین ’برگر کنگ‘ میں باورچی کے طور پر کام کرتی تھی۔ اوشا نے ایک روز اپنی برانچ کی منیجر طیبہ سلمان سے کہا کہ ”میں اپنا پرس گھر بھول آئی ہوں، کیا میں بغیر ادائیگی کیے ایک مچھلی لیجا سکتی ہوں؟“ طیبہ نے اسے اجازت دے دی لیکن جب وہ گھر جانے لگی تو اس نے مچھلی کی بجائے مچھلی کا سینڈوچ، فرنچ فرائز، مشروب و دیگر سامان پیک کر رکھا تھا۔

14 کروڑ روپے کی لاٹری جیتنے والی برطانوی لڑکی کا رقم سے دل بھر گیا ،لاٹری فرم کیخلاف مقدمہ کرنے کا اعلان
رپورٹ کے مطابق طیبہ نے اس چوری کی رپورٹ فوڈ چین کے مالک ’محمد ‘ کو کی جس پر اوشا کو فوری طور پر نوکری سے نکال دیا گیا۔ اس پر اوشا نے عدالت سے رجوع کر لیا۔ اب عدالت نے اوشا کے حق میں فیصلہ دیتے ہوئے فوڈ چین کو 46ہزار ڈالر(تقریباً 46لاکھ روپے) ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ جج لیزا وارن نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ ”اوشا رام کو زیادہ عمر اور انگریزی پر مہارت نہ ہونے کے باعث نئی نوکری تلاش کرنے میں تکلیف کا سامنا کرنا پڑا۔ اس کے علاوہ فوڈ چین اپنے ملازمین کو اجازت دیتی ہے کہ وہ مشروبات مفت لے سکتے ہیں اور50فیصد ڈسکاﺅنٹ پر کھانا خرید سکتے ہیں۔ اوشا رام نے طیبہ سے فش سینڈوچ لیجانے کی اجازت مانگی تھی لیکن اس نے غلطی سے فش سمجھا۔ چنانچہ اوشا رام کو جس ذہنی کوفت اور مالی نقصان کا شکار ہونا پڑا اس کے ازالے کے طور پر کمپنی اسے ہرجانہ ادا کرے۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -