’اس عمر کے مَرد اپنی بیگمات سے سب سے زیادہ بے وفائی کرتے ہیں‘ تحقیق کاروں نے عمر بتادی، جان کر بہت سی خواتین بے حد پریشان ہوجائیں گی

’اس عمر کے مَرد اپنی بیگمات سے سب سے زیادہ بے وفائی کرتے ہیں‘ تحقیق کاروں نے ...
’اس عمر کے مَرد اپنی بیگمات سے سب سے زیادہ بے وفائی کرتے ہیں‘ تحقیق کاروں نے عمر بتادی، جان کر بہت سی خواتین بے حد پریشان ہوجائیں گی

  

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) جب مردوں کی عمر 50سال سے زائد ہو جائے تو ان کی بیویاں ان کی طرف سے بے فکر ہو جاتی ہیں کہ اب وہ بے وفائی نہیں کریں گے لیکن تحقیق کاروں نے اپنی نئی تحقیق میں ایسا انکشاف کر دیا ہے کہ عمررسیدہ شوہروں کی بیویاں پریشان ہو کر ان کی نگرانی شروع کر دیں گی۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق اس تحقیق کے نتائج میں بتایا گیا ہے کہ ”سب سے زیادہ مرد 55سے 65سال کی عمر میں اپنی بیوی سے بے وفائی کرتے ہیں۔ اس کے برعکس خواتین میں بے وفائی کرنے کی زیادہ شرح 40سے 45سال کی عمر کے دوران ہوتی ہے۔“

’پاکستان میں میری پارٹیوں میں شادی شدہ لوگ آکر ایک دوسرے کی بیگمات کے ساتھ یہ شرمناک کام۔۔۔‘ شہری نے ایسا انکشاف کردیا کہ سن کر ہر پاکستانی کے شرم سے گال لال ہوجائیں

رپورٹ کے مطابق تحقیق کاروں نے اپنی اس تحقیق میں 100سے زائد مردوخواتین کے انٹرویوز کیے جن کی عمریں 20کی دہائی میں تھیں۔ ان میں سے 28فیصد نوجوانوں اور 24فیصد لڑکیوں نے بے وفائی کرنے کا اعتراف کیا۔ پھر انہوں نے 13ہزار ایسے مردوخواتین کے انٹرویوز کیے جن کی عمرکی پانچویں دہائی کے آخر میں تھے۔ ان میں حیران کن طور پر 75فیصد مردوں جبکہ 26فیصد عورتوں نے اپنے شریک حیات سے بے وفائی کرنے کا اعتراف کیا۔ تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ گلبرٹ ہیملٹن کا کہنا تھا کہ ”50سال سے زائد عمر کے مردوں میں بے وفائی کی شرح اس قدر بلند ہونے پر جب ہم نے تحقیق کی تو معلوم ہوا کہ مردوں کی اکثریت 55سے 65سال کی عمر میں بے وفائی کی مرتکب ہوتی ہے۔ اگرچہ زیادہ عمر کی خواتین میں بھی لڑکیوں کی نسبت بے وفائی کرنے کی شرح بلند ہے مگر مردوں میں یہ شرح حیران کن حد تک زیادہ ہو جاتی ہے۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -