اگر آپ کے ہاتھ کی انگلیوں میں یہ ایک بات ہے تو آپ کو زندگی میں بہت دولت ملنے کا امکان بے حد زیادہ ہے، سائنسدانوں نے جدید تحقیق میں انتہائی حیران کن انکشاف کردیا
ماسکو (نیوز ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ان کے مخالفین اکثر یہ کہہ کر مذاق کا نشانہ بناتے ہیں کہ ان کی انگلیاں بہت چھوٹی ہیں، اور آپ کو یہ بھی معلوم ہو گا کہ وہ بہت دولت مند آدمی ہیں۔ یقینا آپ کہیں گے کہ بھلا ان دو باتوں کا آپس میں کیا تعلق ہے، تو جناب سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ ان دو باتوں کا آپس میں بہت گہرا تعلق ہے۔
سائنسی جریدے ایشین جرنل آف اینڈرالوجی میں شائع ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق مردوں کی انگلیوں کی لمبائی اور مالی لحاظ سے ان کی کامیابی میں تعلق پایا جاتا ہے۔ عموماً چھوٹی انگلیوں والے مرد زیادہ دولت کے حصول میں کامیاب رہتے ہیں، اور خصوصاً انگوٹھی والی انگلی جتنی چھوٹی ہو دولت بھی اتنی زیادہ ملتی ہے۔
’جو شادی شدہ جوڑے یہ ایک کام اکٹھے کرتے ہیں ازدواجی فرائض کی ادائیگی میں بھی سب سے آگے رہتے ہیں‘ جدید تحقیق میں انتہائی دلچسپ انکشاف سامنے آگیا
اسی طرح جریدے اکنامکس اینڈ ہیومن بیالوجی میں شائع ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق شہادت والی انگلی کی نسبت انگوٹھی والی انگلی کی لمبائی کم ہو تو ڈھیروں دولت ملنے کا امکان زیادہ ہوتا ہے۔ ان دونوں انگلیوں کی لمبائی کی نسبت جتنی کم ہو گی اچھی آمدنی اور زیادہ دولت کا امکان بھی اسی حساب سے زیادہ ہو گا۔