پاکستان کے ضمیر فروش دشمن

پاکستان کے ضمیر فروش دشمن

  

مکرمی !پاکستان کے ضمیر فروش دُشمن کتنے بھی اور دھماکے یا تحزیبی کاروائیاں کرلیں پاکستانی عوام کے حوصلے پست نہیں کر سکتے۔پوری قوم نے لاہور چیئرنگ کراس پر دھماکے کی شدید مذمت کی اور حکومتی سطح پر بھی زخمیوں کو فوری طبی امداد کی فراہمی کے لئے بھر پور انتظامات دیکھنے میں آئے ۔ لاہور ٹریفک پولیس کے ڈی آئی جی کیپٹن احمد مبین، ایس ایس پی زاہد گوندل اور ٹریفک پولیس کے اہلکاروں کی شہادتوں نے ایک بار پھر قوم کے عزم اور حوصلے کا کھلا اظہار کیا کہ پاکستانی قوم دہشت گردی ،انتہا پسندی اور تحزیبی کارروائیوں سے نہ تو ڈرنے والی ہے اور نہ ہی جھکنے والی ہے ۔ پاکستان میں موجود چند ضمیر فروش، جو پاکستان دشمن قوتوں کا آلۂ کار بنے ہوئے ہیں، نہ صرف اپنی دنیا خراب کر رہے ہیں، بلکہ اپنی آخرت بھی خراب کر رہے ہیں۔ حکومت، افواج پاکستان اور سکیورٹی ایجنسیوں کے ساتھ قوم کے ہر فرد کو ان ضمیر فروشوں کو ڈھونڈنے کی کوششوں میں مدد کرنی چاہیے تاکہ ملک سے دہشت گردی، انتہا پسندی اور تحزیبی کاروائیوں کا مکمل خاتمہ کیا جاسکے ۔ (ارشد بشیر جوہر ٹاؤن لاہور)

مزید :

اداریہ -