انفارمیشن کمیشن کا قیام

انفارمیشن کمیشن کا قیام

  

مکرمی! اطلاعات تک رسائی کے بل پر سینٹ میں حکومت اور اپوزیشن کا اتفاق ہوگیا۔ بل آئندہ اجلاس میں منظوری کے لئے پیش کیا جائے گا۔ یہ بل دراصل عوام کے حقوق میں سے ایک حقRight to Information کی عملی فراہمی کویقینی بنانے کی جانب ایک قدم ہے۔ تفتیش کے نام پر لوگوں کو غائب کر دئیے جانے سے لواحقین کو جس کر ب سے گزر نا پڑتا ہے اس کرب کے تدارک کے لئے مذکورہ بل اہم پیش رفت ہے۔ اطلاعات تک رسائی کے بل کی منظوری اہم پیش رفت اس لئے بھی ہے کہ آئین کے تحت ہر شخص کو مطلوبہ اطلاعات تک رسائی کا حق حاصل ہے جسے اب ممکن بنایاگیا ہے۔ تاہم ضروری ہے کہ قومی سلامتی کے امور ، قومی مفادا ت اور غیر ملکی تعلقات سے متعلق حساس معلومات کو عام نہ کیا جائے عوامی مفادات میں یہ بل قابل ستائش پیش رفت ہے ۔ عوام حکومت اور اپوزیشن سے یہ توقع رکھتے ہیں کہ وہ عوام کے دیگرحقوق کی فراہمی کو اسی طرح یقنی بنائے گی اور یہ قوانین محض کاغذوں تک محدود نہیں رہیں گے بلکہ ان کی عملی شکل ملک میں نافذ ہوگی۔ (عشرت اختر میو ، موراں والی حویلی لاہور۔)

مزید :

اداریہ -