ڈرگ ایکٹ کا نفاذ
مکرمی! عوام کو صحت کی بہترین سہولتیں فراہم کرنا حکومت کی اولین ذمہ داری ہے۔ پنجاب میں صوبائی حکومت شعبہ صحت میں بہتری لانے کے لئے مستعدنظر آتی ہے۔ ڈرگ ایکٹ میں ترمیم اس سلسلے کی ایک کڑی ہے ۔ دوسرے ممالک سے سستے داموں ناقص ادویات درآمد کرکے اس پر اپنی برانڈ کا لیبل لگا کر مہنگے داموں فروخت کرنا ملک میں ڈرگ مافیا کا شیوہ بن چکا ہے۔ جس سے نقصان سراسر اعوام کا ہے جو مالی اور جسمانی دونوں طور پر متاثر ہوتے رہے ہیں۔ پنجاب حکومت نے جب اس معاملے میں کڑے اقدامات لینے کا فیصلہ کیا تو اس مافیانے ہڑتال اور احتجاج کا حربہ اختیار کیا جس کے باعث کئی مریض جان ہار بیٹھے ، عوام کی حکومت سے پُر زور اپیل ہے کہ کسی کو بھی عوام کی جانوں سے کھیلنے کی اجازت ہر گز نہ دی جائے خواہ اسکے لئے حکومت کو کتنے ہی سخت اقدامات کیوں نہ اٹھانے پڑیں۔ (محمد جمیل لاہور)