رواں مالی سال :چاول کی برآمدات میں 14فیصد کمی

رواں مالی سال :چاول کی برآمدات میں 14فیصد کمی

  

لاہور(کامرس رپورٹر) رواں مالی سال 2016-17ء میں ماہ دسمبر کے دوران چاول کی ملکی برآمدات میں 13.99 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق دسمبر 2016ء کے دوران 16.282 ارب روپے مالیت کے چاول برآمد کئے گئے ہیں جبکہ گزشتہ مالی سال میں دسمبر 2015ء کے دوران چاول کی ملکی برآمدات کا حجم 18.930 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا تھا۔ اس طرح دسمبر 2015ء کے مقابلہ میں دسمبر 2016ء کے دوران چاول کی برآمدات میں 2.648 ارب روپے یعنی 13 فیصد سے زائد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

مزید :

کامرس -