6ماہ کے دوران خدمات کے شعبے کی برآمدات میں 12.43فیصد کمی

6ماہ کے دوران خدمات کے شعبے کی برآمدات میں 12.43فیصد کمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(کامرس رپورٹر) رواں مالی سال 2016-17ء کی پہلی ششماہی میں خدمات کے شعبے کی برآمدات میں 12.43 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادو شمار کے مطابق دسمبر 2015ء کے مقابلہ میں دسمبر 2016ء کے دوران خدمات کے شعبہ کی برآمدات میں 9.73فیصد جبکہ نومبر 2016ء کے مقابلے میں دسمبر 2016ء کے دوران شعبہ کی برآمدات میں 27.99 فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا ہے۔رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال میں جولائی تا دسمبر 2016ء کے دوران خدمات کے شعبہ کی برآمدات کا حجم 2535.14 ملین ڈالر رہا ہے جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران شعبہ کی برآمدات سے 2895.11 ملین ڈالر کا زرمبادلہ کمایا گیا تھا۔ اس طرح گزشتہ مالی سال 2015-16ء کے ابتدائی چھ ماہ کے مقابلے میں رواں مالی سال کی پہلی ششماہی کے دوران خدمات کے شعبہ کی برآمدات میں 12 فیصد سے زائد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ پی بی ایس کے اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ مالی سال کے ماہ دسمبر 2015ء میں خدمات کے شعبہ کی برآمدات سے 439.40ملین ڈالر کا زرمبادلہ کمایا گیا تھا جبکہ رواں مالی سال میں دسمبر 2016ء کے دوران خدمات کے شعبہ کی برآمدات سے 482.14ملین ڈالر کا زر مبادلہ حاصل ہوا ہے۔ اس طرح دسمبر 2015ء کے مقابلے میں دسمبر 2016ء کے دوران شعبہ کی برآمدات میں 9.73فیصد کا اضافہ ہوا ہے ۔رپورٹ کے مطابق نومبر 2016ء کے مقابلے میں دسمبر 2016ء کے دوران خدمات کے شعبہ کی برآمدات میں 27.99فیصد کا نمایاں اضافہ ہونے سے برآمدات کا حجم 376.71ملین ڈالر سے 482.14ملین ڈالر تک بڑھ گیا۔ پی بی ایس کے اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ مالی سال کی پہلی ششماہی کے مقابلے میں جاری مالی سال کے ابتدائی چھ ماہ میں جولائی تا دسمبر کے دوران خدمات کے شعبہ کی درآمدات میں 1.78فیصد کا معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق جولائی تا دسمبر 2015ء کے دوران خدمات کے شعبہ کی درآمدات کا مجموعی حجم 4170.11 ملین ڈالر تھا جو رواں مالی سال میں جولائی تا دسمبر 2016ء کے دوران 4244.38 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا ہے۔

مزید :

کامرس -