نیوزی لینڈ، مواصلاتی فرم سپارک کو گذشتہ سال کی دوسری ششماہی میں 12.7 فیصد زیادہ خالص منافع حاصل

نیوزی لینڈ، مواصلاتی فرم سپارک کو گذشتہ سال کی دوسری ششماہی میں 12.7 فیصد ...

  

ولنگٹن (اے پی پی) نیوزی لینڈ کی سب سے بڑی ٹیلی کمیونیکیشن فرم سپارک کو گذشتہ سال کی دوسری ششماہی میں 12.7 فیصد زیادہ خالص منافع حاصل ہوا ہے۔سپارک کے مطابق گزشتہ سال جولائی سے دسمبر کی ششماہی کے دوران ان کو 178نیوزی لینڈ ڈالر (128 ڈالر)خالص منافع حاصل ہوا ہے جبکہ 2015 کی دوسری سہ ماہی میں ان کو 158نیوزی لینڈ ڈالر خالص منافع حاصل ہوا تھا۔سپارک کے چیئر میں مارک وربیاٹ کے مطابق گذشتہ سال کی دوسری سہ ماہی میں ان کی آمدنی 1.8 ملین این زی ڈالر رہی جو 2015 کی دوسری ششماہی کے مقابلے 4.1 فیصد زیادہ ہے۔ان میں موبائل بزنس سے ان کی آمدنی 4.4 فیصد اور براڈ بینڈ سے آمدنی 1.5 فیصد کم رہی لیکن آئی ٹی سروسز سے کارپوریٹ اور سرکاری کلائنٹس سے آمدنی میں 19.3 فیصد اضافہ ہوا۔

مزید :

کامرس -