برطانوی انجن ساز کمپنی ’’ رولز رائس ‘‘ کو 2016 ء میں 5 ارب ڈالر خسارہ

برطانوی انجن ساز کمپنی ’’ رولز رائس ‘‘ کو 2016 ء میں 5 ارب ڈالر خسارہ

  

لندن (اے پی پی) برطانوی انجن ساز کمپنی ’’ رولز رائس ‘‘ نے کہا ہے کہ 2016 ء کے دوران اس کو 4 ارب پاؤنڈ (4.8 ارب یورو، 5 ارب ڈالر) کا خسارہ ہوا جس کی وجہ ملکی کرنسی کی شرح تبادلہ میں کمی اور دیگر اتفاقی اخراجات ہیں۔کمپنی کے مطابق گزشتہ سال 5 ارب ڈالر کا خسارہ ہوا جس کی وجہ برطانیہ کے یورپی یونین سے انخلاء کیلئے ریفرنڈم کی کامیابی کے بعد ملکی کرنسی کی شرح تبادلہ میں کمی ہے۔اس کے علاوہ رشوت کے الزام کے تحت کمپنی کو لگنے والا 671 ملین پاؤنڈ جرمانے کی ادائیگی بھی نقصان میں اضافے کا باعث بنی۔

مزید :

کامرس -