سینچری پیپر اینڈ بورڈ ملز لمیٹڈ کے منافع میں 11 فیصد کا اضافہ

سینچری پیپر اینڈ بورڈ ملز لمیٹڈ کے منافع میں 11 فیصد کا اضافہ

  

اسلام آباد (اے پی پی) سینچری پیپر اینڈ بورڈ ملز لمیٹڈ کے منافع میں رواں مالی سال 2016-17ء کی پہلی ششماہی کے دوران 11 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ کمپنی کے مالیاتی اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے دوران کمپنی کے گراس پرافٹ میں 36 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے-

جس کا بنیادی سبب کمپنی کے ڈسٹری بیوشن اخراجات میں 20 فیصد کی نمایاں کمی ہے۔ نفع میں اضافہ سے کمپنی کی فی حصص آمدن میں تین گنا اضافہ ہوا ہے اور گزشتہ مالی سال کے پہلے چھ ماہ کے دوران فی حصص آمدنی 0.34 روپے رہی تھی جو بڑھ کر 1.4 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

مزید :

کامرس -