2016 ء کی آخری سہ ماہی میں سنگا پور ایئرلائن کے آپریشنل منافع میں 1.7 فیصد اضافہ
سنگاپور (اے پی پی) سنگا پور ایئرلائن نے کہا ہے کہ کاروباری سال 2016-17 ء کی تیسری سہ ماہی میں اس کے آپریشنل منافع میں 1.7 فیصد اضافہ ہوا جس کی وجہ فضائی راستے سے سامان اور ڈاک کی ترسیل میں غیر متوقع اضافہ اور تیل کے نرخوں میں کمی ہے۔ایئرلائن کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق اکتوبر سے دسمبر 2016 ء کے دوران ادارے کا منافع 293 ملین سنگاپور ڈالر ( 207 ملین امریکی ڈالر ) رہا جو 2015 ء کی آخری سہ ماہی کی نسبت 5 ملین سنگاپور ڈالر زیادہ ہے۔کمپنی کا کہنا ہے کہ 2017 ء بھی تیزی سے بدلتی بین الاقوامی سیاسی و اقتصادی صورتحال کے باعث چیلنجنگ ثابت ہوسکتا ہے۔