ترقیاتی منصوبوں کے لئے 2 ارب 83لاکھ روپے کے فنڈز جاری

ترقیاتی منصوبوں کے لئے 2 ارب 83لاکھ روپے کے فنڈز جاری

  

کراچی(اکنامک رپورٹر) وزارت منصوبہ بندی و ترقیات نے کیڈ ڈویڑن کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے 2 ارب 83لاکھ روپے سے زائد کے ترقیاتی فنڈز جاری کردیئے ہیں۔ حکومت نے ترقیاتی پروگراموں میں اس ڈویڑن کے لئے 3 ارب روپے 56کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز مختص کئے ہیں۔ پلاننگ کمیشن کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق اسلام آباد میں 200 تعلیمی اداروں کی تزئین وآرائش اور سہولیات کی فراہمی کے لئے ایک ارب ‘ پمز میں میرو ٹرانسپلانٹ کے لئے 50لاکھ ‘ ایف الیون ون میں ہوم اکنامکس کالج کے لئے 14کروڑ اور اسلام آباد میں فیملی سوٹس کی تعمیر کے لئے 50کروڑ روپے سمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں کے لئے فنڈز جاری کردیئے ہیں۔

مزید :

کامرس -