ڈاکٹرصغریٰ صدف کے اعزازمیں تقریب آ ج ہوگی

ڈاکٹرصغریٰ صدف کے اعزازمیں تقریب آ ج ہوگی

  

لاہور(فلم رپورٹر)کلچرل جرنلسٹس فاؤنڈیشن آف پاکستان کے زیراہتمام لاہورآرٹس کونسل کے تعاون سے معروف شاعرہ ،افسانہ نگار،کالم نگاراورڈائریکٹرجنرل پنجاب انسٹیٹیوٹ آف لینگوئج ،آرٹ اینڈکلچرڈاکٹرصغریٰ صدف کے اعزازمیں ایک تقریب آج شام سات بجے الحمراہال نمبرتین میں منائی جائے گی۔تقریب میں فن وثقافت اورعلم وادب سے تعلق رکھنے والی معروف شخصیات شرکت کریں گی۔اس موقع پر ڈاکٹرصغریٰ صدف کی فنی اورپیشہ وارنہ خدمات پرانہیں خراج تحسین پیش کیاجائے گا۔تقریب میں انہیں سی جے پی ایف کی طرف سے ایوارڈسے بھی نوازجائے گا۔

مزید :

کلچر -