پیانو نواز ہارون شاد 24فروری کو پنجابی کمپلیکس میں پرفارم کریں گے

پیانو نواز ہارون شاد 24فروری کو پنجابی کمپلیکس میں پرفارم کریں گے

  

لاہور(فلم رپورٹر)88کیز سکول آف پیانو کے زیر اہتمام معروف پیانو نواز ہارون شاد 24فروری کو پنجاب آڈیٹوریم پنجابی کمپلیکس میں شام 6بجے ہونے والے پیانو کنسرٹ میں پرفارم کریں گے۔جس میں شائقین پیانو کیلئے معروف مغربی و مشرقی دھنیں بجائی جائیں گی۔ مشرقی دھنوں پر طبلہ نواز انیل سنی خان، معروف پیانو نواز ہارون شاد کاساتھ دیں گے ہارون شاد نے مزید بتایا کہ یہ ایک کوشش ہے کہ پیانو کو دوبارہ زندہ کیا جائے اور شائقین میوزک اس سے لطف اندوز ہوں۔

مزید :

کلچر -