ڈائریکٹرامین اقبال کی فلم’’رہبرا‘‘کی شوٹنگ کا نیا سپیل لاہورمیں ہوگا

ڈائریکٹرامین اقبال کی فلم’’رہبرا‘‘کی شوٹنگ کا نیا سپیل لاہورمیں ہوگا

  

لاہور(فلم رپورٹر)ڈائریکٹرامین اقبال کی فلم’’رہبرا‘‘کی شوٹنگ کا نیا سپیل لاہورمیں شروع کیا جائے گا جس کے لئے ان دنوں لوکیشن فائنل کی جارہی ہے ۔ قبل ازیں فلم کی شوٹنگ کراچی سمیت دیگر علاقوں میں کی گئی ہے۔لاہورمیں ہونے والی شوٹنگ میںں جوفنکار حصہ لیں گے ان میں احسن ،عائشہ عمر،غلام محی الدین، صبافیصل اور سہیل سمیر شامل ہیں۔ اس سلسلے میں ڈائریکٹرامین اقبال نے بتایا کہ’’رہبرا‘‘کی چالیس فیصد شوٹنگ مکمل ہوچکی ہے جس میں پوری کاسٹ نے حصہ لیا جبکہ بقیہ کام اب لاہور میں مکمل کیا جائے گا۔

مزید :

کلچر -