اکشے کمار کی فلم جولی ایل ایل بی پارٹ ٹو نے باکس آفس پر دھوم مچا دی

اکشے کمار کی فلم جولی ایل ایل بی پارٹ ٹو نے باکس آفس پر دھوم مچا دی

  

ممبئی (نیٹ نیوز) بالی ووڈ اداکار اکشے کمار کی فلم جولی ایل ایل بی پارٹ ٹو نے باکس آفس پر دھوم مچا دی ہے۔بھارتی میڈیاکے مطابق فلم جولی ایل ایل بی اداکار سلمان خان کے ہٹ اینڈ رن کیس کے پس منظر میں بنائی گئی تھی لیکن اس میں کردار تبدیل کردئیے گئے تھے، اس فلم میں ارشد وارثی نے اہم کردار ادا کیا تھا تاہم جولی ایل ایل بی پارٹ ٹو میں یہی کردار اکشے کمار نے ادا کیا ہے۔فلم کو باکس آفس پر اچھا رسپانس ملا ہے اورفلم نے اب تک 77کروڑ روپے سے زائد کی کمائی کرلی ہے۔

جولی ایل ایل بی پارٹ ٹو میں اکشے کمار کے علاوہ ہماقریشی اورآنو کپور نے کلید ی کردار ادا کیاہے۔

مزید :

کلچر -