دہشت گردی کے باعث تھیٹروں میں سیکیورٹی انتظامات مزید سخت

دہشت گردی کے باعث تھیٹروں میں سیکیورٹی انتظامات مزید سخت

  

لاہور(فلم رپورٹر)لاہور سمیت ملک کے دیگر حصوں میں بڑھتے ہوئے دہشت گردی کے واقعات کے پیش نظر لاہور کے تمام تھیٹرز میں سیکیورٹی کے انتظامات مزید سخت کردیئے گئے ہیں۔واک تھرو گیٹ سے گذرنے کے بعد بھی دو سے تین جگہ تلاشی لینے کے بعد لوگوں کو تھیٹر کے اندر جانے کی اجازت دی جاتی ہے ۔اس سلسلے میں تھیٹرمالکان ارشدچوہدری،ملک طارق، قیصر ثناء اللہ خان سمیت دیگر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی کے معاملات میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ہم سب دہشت گردی کی جنگ میں افواج پاکستان،قانون نافذ کرنے والے اداروں اور حکومت کے ساتھ ہیں۔ملک میں ہونے والی دہشت گردی کی کاروائیوں کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے۔پاکستان حالت جنگ میں لہذاپوری قوم اور سیاستدانوں کو فوری طور پر متحد ہوکر دہشت گردی ختم کرنے کی کوشش کرنی چاہیئے۔

مزید :

کلچر -