سلیم شیخ فلم کی کاسٹ فائنل کرنے میں مصروف ،شوٹنگ جلد شروع ہوگی

سلیم شیخ فلم کی کاسٹ فائنل کرنے میں مصروف ،شوٹنگ جلد شروع ہوگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر) اداکار سلیم شیخ نے بھی ذاتی فلم بنانے کی منصوبہ بندی کر لی،انہوں نے ایک ملاقات میں ’’پاکستان‘‘کوبتایا کہ ماضی کی نسبت اب ہماری فلموں کو پھر پسند کیا جارہا ہے،اس لئے میں نے بھی بطور فلمساز فلم بنانے کی تیاری شروع کر دی ہے،سلیم شیخ نے بتایا کہ وہ بطور ایکٹر طویل عرصے سے کام کر رہے ہیں، اب بطور فلمساز پہلی فلم بنائیں گے،انہوں نے کہا کہ رواں برس فلم انڈسٹری کے لئے ایک اچھا سال ثابت ہوگا،اب ہمیں روایتی فلموں سے ہٹ کر مضبوط سکرپٹ کو اپنا کر فلم بنانے کی ضرورت ہے۔
سلیم شیخ نے کہا کہ مجھے بھارتی فلموں کی پاکستان میں نمائش سے کوئی خوف نہیں،ہم ٹیلنٹ میں بالی وڈ سے بہت آگے ہیں،انہوں نے کہا کہ ہمارے نئے فنکاروں کو مضبوط پلیٹ فارم اور اچھے مواقع کی ضرورت ہے،ہم بھارت سے زیادہ اچھی معیاری فلم بنا سکتے ہیں،سلیم شیخ نے کہا کہ ماضی میں اگر محمد علی، ندیم، زیبا، بابرہ شریف، شاہد اور وحید مراد جیسے با کمال فن کارتھے تو اب شان، معمر رانا، بابر علی سمیت موجودہ نئے اداکار دانش تیمور ،یاسر نواز، ہمایوں سعید اور مہوش حیات کسی سے کم نہیں ہیں،سلیم شیخ نے بتایا کہ میں اپنی فلم میں نئے فنکاروں کو کام دوں گا۔

مزید :

کلچر -