سیلینا گومز کا نئے گانے کے ساتھ موسیقی کی دنیاء میں واپسی کا اعلان

سیلینا گومز کا نئے گانے کے ساتھ موسیقی کی دنیاء میں واپسی کا اعلان
سیلینا گومز کا نئے گانے کے ساتھ موسیقی کی دنیاء میں واپسی کا اعلان

  

لاس اینجلس (اے پی پی)گلوکارہ سیلینا گومز نے نئے گانے کے ساتھ موسیقی کی دنیاء میں واپس آنے کا اعلان کیاہے۔امریکی میڈیا کے مطابق گلوکارہ نے سماجی میل جول کی ویب سائیٹ ٹوئٹر پر جاری ایک پیغام میں اپنے نئے گانے کا اعلان کیا ہے۔انہوں نے نارویجن ڈی جے کیوگو کے ساتھ یہ گانا ریکارڈ کیاہے۔سیلینا گومز نے کچھ عرصہ سے موسیقی کی دنیاء سے کنارہ کشی اختیارکی تھی تاہم اب انہوں نے نئے گانے سے موسیقی کی دنیاء میں واپسی کا اعلان کیا ہے۔

مزید :

کلچر -