لاہورکامیٹروپول سینماتا حال بند،ملازم بے روزگار ہوگئے

لاہورکامیٹروپول سینماتا حال بند،ملازم بے روزگار ہوگئے

  

لاہور(فلم رپورٹر) نئی فلموں کی نمائش نہ ہونے اور اووربلنگ سے مسلسل خسارے میں چلنے والا ایبٹ روڈ پر واقع تاریخی سنیمامیٹروپول جو گزشتہ دنوں بندکردیا تھا اور جس کی وجہ سے پچاس سے زائد ملازمین بیروزگار ہوگئے تھے تا حال بند ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ سنیماانتظامیہ کو شکایت تھی لیسکو کی طرف سے باربار بل زیادہ بھیجا جارہا تھا جس کی شکایات بھی درج کرائی گئیں لیکن اس پر کوئی کارروائی نہ کی گئی۔ اس بارے میں مزیدمعلوم ہوا ہے کہ میٹروپول سنیماکو ڈیوس روڈ سب ڈویژن اور میکلوڈ روڈ سب ڈویژن کی طرف سے ریڈنگ سے زائد بل بھیجے جارہے تھے جن کی شکایت بھی کی گئی لیکن کسی طرح کی کارروائی نہ کی گئی جس پر گزشتہ روز سینما بندکردیا گیا۔ میٹروپول سینما1968 میں بنایا گیا تھا۔ سنیمامنیجرقیصرثنا ء اللہ نے بتایا کہسنیماکی بندش سے جہاں درجنوں لوگ بے روزگار ہوگئے اور ان کے گھروں کے چولہے بندہوگئے وہیں شائقین معیاری تفریح سے محروم ہوگئے ہیں کیونکہ اس سینما نے ہردورمیں عوام کے لئے بہترین فلمیں پیش کی ہیں ،نئی فلمیں نہ ہونے کے باوجود سینما گھرکو پرانی فلموں کے ذریعے چلانے کی کوشش کی جارہی تھی۔انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب سے اپیل کی ہے کہ لیسکو حکام کی طرف سی کی جانے والی زیادتیوں کا نوٹس لیا جائے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سینما دوبارہ شروع کرنے بارے میں ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔

مزید :

کلچر -