مختار چن کا شوبز سے کنارہ کشی اختیار کرنے کا فیصلہ

مختار چن کا شوبز سے کنارہ کشی اختیار کرنے کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (فلم رپورٹر)سٹیج اداکار مختار چن نے بیٹی کی شادی کے بعد شوبز سے کنارہ کشی اختیار کرنے کا فیصلہ کرلیا ،عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے بعد مکمل طور پر شوبز چھوڑ دیں گے ۔ ذرائع کے مطابق اداکار مختار چن کی بیٹی کی شادی 23فروری کوہوگی ، بیٹی کی شادی کا فریضہ انجام دینے کے بعد مختار چن عمرے کی سعاد ت کے لئے روانہ ہو جائیں گے اور عمرے کی سعادت حاصل کرنے کے بعد وہ شوبز سے مکمل کنارہ کشی اختیار کر لیں گے ۔

مزید :

کلچر -