مزاحیہ ڈرامہ سیریز ’’عجیب فیملی ‘‘نجی چینل سے کامیابی کے ساتھ آن ائیر

مزاحیہ ڈرامہ سیریز ’’عجیب فیملی ‘‘نجی چینل سے کامیابی کے ساتھ آن ائیر

  

لاہور (فلم رپورٹر) ڈاکٹر یونس بٹ کی لکھی ہوئی مزاحیہ ڈرامہ سیریز ’’عجیب فیملی ‘‘نجی چینل سے کامیابی کے ساتھ آن ائیر ہے۔انہوں نے کہا کہ میں نے پہلے بھی مزاحیہ ڈرامہ سیریل کئے ہیں مگر ڈاکٹر یونس بٹ کی لکھی ہوئی تحریر کا کوئی جواب نہیں ان کا ایک ایک لفظ اپنے اندر بڑے معنی رکھتا ہے اور جس قدر خوبصورت طنز و مزاح ڈاکٹر یونس بٹ لکھتے ہیں اس طرح کا مزاح کسی اور کے حصے میں نہیں آیا ۔ڈرامے میں اہم کردار اداکرنے والی حنا دلپذیر نے کہا کہ نجی ٹی وی چینل کی ڈرامہ سیریز ’’عجیب فیملی ‘‘سپر ہٹ جارہی ہے اس میں کام کرنے والے تمام فنکاروں کو شہرت ملی ہے۔انہوں نے کہاکہ طویل عرصہ قبل ڈاکٹر یونس بٹ نے پی ٹی وی کے لئے بھی ایک ڈرامہ سیریز ’’فیملی فرنٹ ‘‘لکھی تھی جس میں صباء پرویز ، ثمینہ احمد ، وسیم عباس اور نسیم وکی نے مرکزی کردار ادا کئے تھے۔

اور یہ مزاحیہ ڈرامہ سیریز بھی اپنے دور میں بھرپور ہٹ ہوئی ،اب ’’عجیب فیملی ‘‘کے نام سے ڈرامہ سیریز بھی اسی طرز کا دوسراحصہ ہے ۔

مزید :

کلچر -